فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو ) مایوس نظر آئے ۔ ایک جانب دنیا کے کئی بڑے ستاروں نے اپنے ابتدائی میچوں میں شاندار مظاہرہ کیا جبکہ دوسری جانب چھٹی مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے رونالڈو توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ کانگو کے خلاف میچ کے بعد رونالڈو نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم کو 1-1 کے ڈرا کی توقع نہیں تھی۔
اس ورلڈ کپ میں لیونل میسی()، کیلین ایمباپے() اور ایرلنگ ہالینڈ() نے اپنے ابتدائی میچوں میں گول کر کے اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا لیکن رونالڈو گول کرنے میں ناکام رہے۔
پرتگال کے عظیم فٹبالر رونالڈو، میسی کے ساتھ چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ تاہم ارجنٹینا کے کپتان میسی کی ہیٹ ٹرک کے ایک روز بعد رونالڈو کئی مواقع ضائع کر بیٹھے۔رونالڈو نے میچ کے بعد میڈیا سے بات نہیں کی، البتہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میچ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ یہ وہ آغاز نہیں تھا جس کی ہم امید کر رہے تھے، لیکن ابھی کھیل ختم نہیں ہوا ہے۔ حوصلہ برقرار رکھو اور اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرو۔

