نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہید بینظیر آباد میں نابینا بچوں اور بچیوں سمیت خصوصی افراد کے لیے معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں بننائی ایسوسی ایشن ویلفیئر کی جانب سے بلائنڈ افراد میں سفید چھڑیاں، بریل مواد اور دیگر ضروری معاون آلات تقسیم کیے گئے، تاکہ انہیں روزمرہ زندگی میں سہولت اور خودمختاری حاصل ہو سکے۔تقریب کی صدارت صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں نے کی، جبکہ سابق صدر محمد عظیم مغل سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، چیمبر عہدیداران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات معاشرتی ذمہ داری ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

