تربت (رپورٹ بیورو چیف )
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تربت میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک زمیاد گاڑی کو ناکہ بندی کے دوران روکا۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران 10 کلو گرام آئس اور 6 لاکھ 42 ہزار روپے نقد کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔برآمد شدہ منشیات، گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کے تحت زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) منظم منشیات کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے بھرپور اور موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

