اکرام حسین شاہ
پاکپتن میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کے سالانہ عرس مبارک کی پندرہ روزہ ابتدائی تقریبات کا آغاز کل سے ہو رہا ہے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی قدیمی رسومات ادا کریں گے دربار شریف کو خوبصورتی سے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے دربار شریف پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں دربار شریف کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور جامعہ تلاشی کے بعد زائرین کو دربار میں داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے خفیہ نگرانی کی جا رہی ہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کی طرف سے ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع انتظامات کیا گیا ہے بہشتی دروزاہ پانچ محرم الحرام کی شب کھولا جائے گا ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربار بابا فرید کا وزٹ کیا


