Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

      ایلون مسک تاریخ کے پہلے ‘ٹریلینر’ بننے کو تیار؟ دولت کا حجم ہوش اڑا دینے کے لیے کافی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    محرم الحرام کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت، نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
    ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن قاضی محمد رشید بھٹی، ڈپٹی میئر چوہدری مبشر آرائیں، ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان، صفائی ستھرائی، بجلی، پانی، صحت اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر صفائی، روشنی، پینے کے پانی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران 319 مجالس، 59 ماتمی جلوس اور 39 تعزیے برآمد ہوں گے، جن کی سیکیورٹی کے لیے 3,347 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔میئر میونسپل کارپوریشن قاضی محمد رشید بھٹی نے یقین دہانی کرائی کہ جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں مذہبی رہنماؤں، ضلعی افسران، پولیس، رینجرز، حیسکو، محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    Related Posts

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت  سے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفدکی ملاقات 

    بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کے عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کا کل سے آغاز

    مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    مقبول خبریں

    مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    شادی ہے یا خفیہ مشن؟ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تیاریوں نے دنیا کو تجسس میں مبتلا کر دیا

    ایشئین گیمز کیلئے پاکستان کرکٹ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان کو اہم ذمہ داری مل گئی

    بااثر زمیندار نے اپنی عدالت لگا لی چوری کے شبہ میں معصوم بچے کو باندھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    قرضوں کی دلدل میں دھنستا پاکستان: 10 ماہ میں ملکی قرضوں کا حجم 81 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

    بلاگ

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.