دیربالا(ریاض ابوالخیل سے)
واڑی پاکستان مسلم لیگ ن دیربالا واڑی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن مسلم لیگ ن کے صدر سابقہ صوبائی وزیر ملک جہانزیب خان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر سابقہ ایم پی اے ملک حیا ت خان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، نوجوانوں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک جہانزیب خان ملک حیا ت خان سابقہ ایم این اے حاجی عنایت خان ملک امیر نواز خان ضلع صدر محمد نثار وردگ میاں سلطان یوسف باچا ملک نعمان ملک مظفر خان جنرل سیکرٹری ملسم لیگ ن دیر بالا ملک عبد العفا رخان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیح دی ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی ممبر ضلع دیر بالا کے یوتھ کواڈی نیٹر وزیر اعظم ملک امیر نواز خان ملک نعمان وزیر اعظم یوتھ کواڈی نیٹر ملا کنڈ ڈویژن سابقہ ممبر قومی اسمبلی حاجی عنایت خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی سیاست اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور دیر بالا وپائین کی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

