مری (راشد مغل سے)

واسا کے قیام کے باجود بھی میونسپل کارپوریشن مری سے وال مین مافیاء کا خاتمہ نہ ہو جس کے باعث آج بھی بڑے پیمانے پر پانی چوری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مقامی ابادی کو آج بھی پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ اس کے بر عکس مال پانی دینے والوں کو وال مین مافیاء کی طرف سے وافر مقدار پانی فراہمی دی جارہی ہے جس کی متعدد مثالی زندہ مقامی افراد پیش کرسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق مری شہر کے مقامی افراد کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مری کو ضلع بنانے کے بعد واسا کا قیام عمل لایا گیا تھا اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن سے وال مین مافیاء کا خاتمہ نہ ہوسکا جس کے باعث واسا قیام کے باوجود وال مین مافیاء کی صارفین کومال پانی کے لئے تنگ کرنا معمول بنا رکھا یہ ہی وجہ کہ وال مین کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر بااثر مافیاء جو بڑے ہوٹلوں کے مالک ہیں کی طرف سے پانی چوری کا سلسلہ جاری ہے جبک دوسری طرف مقامی ابادی کو پانی فراہم کرنے کی بجائے مختلف قسم کے بہانے بنا کر مال پانی کے لئے تنگ کیا جا رہا ہے اور بیس منٹ بھی پانی فراہم نہیں کیا جارہا

