اسکردو:گلگت بلتستان کی 24 جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔24 میں سے 14 حلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 6 نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور دو پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس وحدت مسلمین کو ملی تاہم ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔
جی بی اے2 گلگت:
ن لیگ کے حفیظ الرحمان 11204ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پاکستان پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 7376 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے3گلگت:
آزاد امیدوار سید سہیل عباس7853ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کےآفتاب حیدر7434ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے4 نگر:
پی پی کے محمد علی اختر7670 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ اسلامی تحریک کےمحمد ایوب وزیری 6566ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 6ہنزہ:
آزاد امیدوار نیک نام کریم 6390ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیازالحق 5417ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 7اسکردو:
پی پی کے توقیر مہدی شاہ4320ووٹ کرجیت گئے جبکہ آئی پی پی کے راجا جلال حسین3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔جی بی اے8اسکردو:
ایم ڈبلیو ایم کے میثم کاظم10474ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے سید محمد علی شاہ10118ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے11کھرمنگ:
پی پی کےاقبال حسن6141 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن رضوی 4170ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
جی بی اے 12شگر:
پی پی کےعمران ندیم 12179ووٹ لیکر جیت گئے، اسلامی تحریک پاکستان کے راجااعظم خان کا7700ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے16دیامر:
آزاد امیدوار امام مالک 6664ووٹ لےکرجیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاء اللہ 5273 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔جی بی اے19:
پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 9613 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار نوازخان8210 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 20 غذر2:
پاکستان مسلم لیگ ن عبدالجہان 5360 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کےنذیراحمد5208 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جی بی اے22گانچھے:
ن لیگ کے ابراہیم ثنائی12048ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر عاشق حسین 9258 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے23 گانچھے:
آزاد امیدوار انور علی 12090ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار عبدالحمید 3870 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔جی بی اے 24 گانچھے:
آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد 8092 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار انجینئر اسماعیل 5072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

