Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

      ایلون مسک تاریخ کے پہلے ‘ٹریلینر’ بننے کو تیار؟ دولت کا حجم ہوش اڑا دینے کے لیے کافی!

      پاکستان نے 16 ماہ میں 6 نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، بھارت پر مسلسل نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ: رپورٹ

      رات بھراے سی چلانے والوں کے لیے الرٹ ، ان غلطیوں سے اے سی جلد ہوسکتی ہے خراب، بجلی کی ہوگی کھپت

      لاہور میں رینٹ ای بائیک سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "پاکستان اور چین تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم: چینی قونصل جنرل سن یان کی ملک محمد احمد خاں سے ملاقات”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون، سی پیک اور پارلیمانی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورۂ چین پاک چین تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مفید، بامقصد اور نتیجہ خیز رہیں، اور اب دورۂ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد ناگزیر ہے۔
    ملک محمد احمد خاں کا کہنا تھا کہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے، اور سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری سے روزگار اور صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور اس معاشی تعاون کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے اور چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔
    سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو آزمودہ اور فولادی رشتہ قرار دیا۔
    اس موقع پر چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا، جبکہ تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔
    ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب، ایڈوائزر ٹو سپیکر اسامہ خاور، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی، ملک تیمور احمد خاں اور ڈائریکٹر میڈیا راؤ ماجد علی بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    صفائی کے ناقص انتظامات اور فیکٹریوں سے اٹھنے والے دھویں سے شہری پریشان

    قائدِ عوام یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ، 2509 امیدوار شریک

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    مقبول خبریں

    کوکین کوئین ‘پنکی’ کیس: سرکاری وکیل نے پولیس تفتیش پر سنگین سوالات اٹھادئیے، انوسٹی گیشن انچارج ایس پی تبدیل

    ‘ڈیل’ کا راگ یا ‘خیالی پلاؤ’: ٹرمپ کے 37 دعوے، مگر ایران کے ساتھ امن ابھی بھی خواب!

    ٹرمپ کا ’فتح‘ کا دعویٰ: امریکا ایران کے ساتھ ’تاریخی معاہدے‘ کے بالکل قریب، نیتن یاہو کی مخالفت کے باوجود پیش قدمی48 گھنٹے اہم

    آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ، پائلٹ محفوظ؛ حادثے کی وجوہات پر پردہ برقرار

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل روڈولف ہیکل کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق

    بلاگ

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.