کامونکی(کرائم رپورٹرشہزادسہیل سے)

کامونکی سول ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹروں سے خالی، مریض شدید مشکلات کا شکار، کامونکی کے سول ہسپتال میں انتظامی غفلت کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب ہیں، جس کے باعث مریضوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور شدید تکلیف میں مبتلا مریض اور ان کے لواحقین مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ ہسپتال میں ایمرجنسی جیسی صورتحال میں طبی عملے کی عدم موجودگی نے حکومتی دعووں اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

