خان پور(رانا غفار)
مائی والی مسجد کے قریب الفرید کمپنی کی ایک مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں تقریبا 45 مسافر سوار تھے۔مسافروں نے جان بچانے کے لیے بس سے چھلانگیں لگائیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر روانہ ہو گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

