ٹانک (بیورو رپورٹ)
نو تعینات ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن داؤد خان سے کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک نے کمشنر ڈیرہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر جمشید خان نے ضلع ٹانک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، ریونیو امور، تجاوزات کے خلاف جاری اقدامات، صاف پانی کی فراہمی، مختلف عوامی فلاحی سکیموں، صحت کے شعبے کی بہتری اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل اور ان کے مستقل حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے بھی کمشنر ڈیرہ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جمشید خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع ٹانک کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

