نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں):
میئر نواب شاہ قاضی محمد رشید بھٹی نے سندھ سیکنڈری سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینککے تعاون سے سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں منعقدہ پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری بلدیات سندھ نے کی۔اجلاس میں شہری و آبی ترقیاتی منصوبوں، فراہمیٔ آب، سیوریج نظام، نکاسیٔ آب، صفائی ستھرائی اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ترقیاتی اسکیموں پر جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔اجلاس میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سمیت محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

