نواب شاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)
معرکۂ حق قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قومی شعور کے فروغ کی ایک اہم کاوش ہے۔ ان خیالارت کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ تعلقہ شہید بینظیرآباد فوزیہ حسن نے معرکہ حق کیں کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ہاری ویلفئیر ایسسی ایشن اور سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام کا مقصد عوام میں یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے متحد عوام اور بہادر مسلح افواج ہیں۔ ہمیں اپنی قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے باہمی اتحاد، ہم آہنگی اور ذمہ داری کے جذبے کو مزید مضبوط بنانا ہوگاسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام نے معاشرے کے مختلف طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے قومی یکجہتی کا مثبت پیغام دیا۔ میں اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر تمام منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی قومی شعور اور اتحاد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

