شیخوپورہ(رپورٹ اسامہ طفیل)
بائی پاس فاروق آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ کاشف کو فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کاشف مغل ریفریجریٹر پر کام کرتا تھا اور وقوعہ کے وقت اپنے استاد کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ راستے میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔سٹی فاروق آباد پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

