بہاولنگر(راشدڈھڈی سے)
تھانہ منچن آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی، دو ملزمان گرفتار، ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا گیا وی او بہاولنگر میں تھانہ منچن آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ممکنہ جرائم اور ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔


