چکوال (جلیل نقوی)
عوامی پریس کلب ضلع چکوال رجسٹرڈ کے وفد نے تھانہ سٹی چکوال میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر عدیل صفدر سے ملاقات کی۔ وفد میں بانی چیئرمین عوامی پریس کلب ضلع چکوال رجسٹرڈ ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری، صدر عوامی پریس کلب ممتاز احمد راجپوت اور ممبر ایگزیکٹو باڈی جلیل نقوی شامل تھے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس و میڈیا کے درمیان مؤثر رابطوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

