چکوال (جلیل نقوی)
شیعہ علما کونسل ضلع چکوال کے وفد نے 7 جون کو منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس برائے شہید رہبرِ معظم اسلامی انقلاب کے سلسلے میں امام بارگاہ سید الشہدا و جامع مسجد امام جعفر صادق بھگوال کا دورہ کیا، جہاں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وفد میں سیکرٹری عزاداری زاہد عباس، تحصیل صدر مولانا جعفر زیدی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلشن رضا اور شعبہ تبلیغ و اتحاد کے ذمہ دار مولانا علی عباس شامل تھے۔ اجلاس کی میزبانی امام مسجد آغا ہاشم رضا ہاشمی نے کی۔اجلاس میں ممبر شیعہ رہبر کمیٹی چکوال سید یاسر عباس نقوی سمیت شیعہ علما کونسل بھگوال یونٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر 7 جون کے تعزیتی ریفرنس اور استقبالِ محرم الحرام کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

