سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے سیالکوٹ کے نواحی علاقہ ہپو گڑھا کا دورہ کیا اور علاقہ کے مکینوں سے بالمشافہ گفتگو کی اور مکینوں کو کہا کہ آپ کے علاقہ سے کو رنگ روڈ مختلف شہروں کو سیالکوٹ سے ملوانے کے لئے بنائی جا رہی ہے اس رنگ روڈ کی تعمیر کے دوران آپ کی رہائش گاہوں کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور اگر آپ کا کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ میرا نقصان ہے اور میرے لئے سب سے پہلے آپ ہیں اور بعد میں کوئی اور ہے۔ ہپو گڑھا کہ تمام مکین بے فکر ہو جائیں کیونکہ ایسی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کے دوران رہائش گاہوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔میں آپ کو ایک بار پھر یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔

