شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل)
گھریلو جھگڑے پر بھائی نے دو سگے بھائیوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، تیسرا بھائی شدید زخمی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقے ڈیرہ نیپالہ والا، نزد انٹرلوپ ڈیریز جھبراں منڈی میںصدام نے اپنے تین بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ دو حقیقی بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر شیخوپورہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں جبکہ شدید زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 26 سالہ عظیم حیدر اور 28 سالہ وسیم حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے 30 سالہ انعام حیدر ولد منیر احمد ہیں۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے ملزم صدام کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش میں مصروف ہے۔

