نو شہرہ خیبر پختونخواہ(انورزیب خان سے)
صوبائی مشیر زراعت میاں محمد عمر کاکاخیل کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کسانوں کی فلاح کے لیے متعدد نئے منصوبے تجویزسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 16 جبکہ اے آئی پی کے تحت 7 منصوبے ضم اضلاع میں شروع کیے جائیں گے ۔زرعی گریجویٹس کو بلا سود قرضے، تعلیمی وظائف اور انٹرن شپ پروگرام متعارف کرانے کا فیصل کیاگیا زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے سولرائزڈ ٹیوب ویلز اور زیرزمین پانی کے مثر انتظام کے منصوبے شامل ،لوئر دیر میں پہاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز کے قیام اور باغبانی فصلوں کے فروغ کی تجویز،غیر محفوظ زرعی اراضی کے تحفظ کے لیے 1,150 لینڈ اسٹیبلائزیشن اسٹرکچرز تعمیر کیے جائیں گے۔

