امریکی ریاست الینوائے کے ریاستی سینیٹ کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکنز سے نشست چھین کر شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دیتے ہوئے 57 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی حریف کو 43 فیصد ووٹ مل سکے۔ اس فتح کے ساتھ ہی نبیلہ سید اسمبلی کے بعد اب الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد سے امریکا منتقل ہونے والے والدین کی بیٹی نبیلہ سید 2022 میں الینوائے کی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں۔ ان کی اس حالیہ سینیٹ انتخابی مہم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کا تنازع ایک کلیدی موضوع رہا، جس پر انہوں نے عوامی موقف کی مؤثر نمائندگی کی۔
الینوائے، ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے کڑے مقابلے کے بعد ری پبلکنز سے نشست چھین لی

