ٹانک (بیورو رپورٹ)
ضلع ٹانک کے عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک اور عوام دوست ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان نے پینے کے پانی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے اہم مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی ئے گی۔ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صدر سید بادشاہ اور جنرل سیکرٹری حاجی کفایت اللہ پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمشید خان نے کہا کہ پینے کے پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے اور خراب ٹیوب ویلوں کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

