سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) عورت اور ایک لڑکا اغواء ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے رہائشی محمد شہباز کی 45 سالہ ہمشیرہ نادیہ بی بی زوجہ محمد یاسین کو علاقہ کے ایک شخص وسیم اکرم نے اغواء کر لیا ہے جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ سے امجد علی کے 24 سالہ بیٹے اکرم کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔مذکورہ دونوں تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کرنے کے ساتھ مغویان کی بازیابی کے لئے کوشش شروع کر دی ہے۔

