بلوچستان ، رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب

کوئٹہ ٹو کراچی ڈبل روڈ کے جاری تعمیراتی کاموں کے دوران مبینہ طور پر حفاظتی اقدامات کے فقدان پر شہریوں سماجی کارکنوں اور مسافروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے فیڈرل ورکس کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی منظوری سے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کام کے دوران نہ تو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور نہ ہی سائین بورڈز، متبادل راستوں اور ریفلیکٹر لائٹس کا کوئی مناسب انتظام موجود ہے مسافروں کے مطابق رات کے اوقات میں اس شاہراہ پر سفر انتہائی خطرناک اور کئی مقامات پر تقریبا ناممکن ہو چکا ہے تعمیراتی مقامات پر دونوں اطراف گہرے گڑھے اور تنگ راستوں کی وجہ سے حادثات کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ متعدد حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں شہریوں نے مقف اختیار کیا ہے کہ تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا لازمی ہوتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں سماجی و عوامی حلقوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری، ممبران اور جنرل منیجر سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

