دیربالا (بیورو نیوز)
پریس کلب دیر بالا نے ضلع میں پولیس کے ہاتھوں کارکن صحافیوں کو زھنی ٹارچر کرنے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ پولیس نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دیر بالا کے صحافی برادری ہر فورم پر مؤثر احتجاج کی کال دیگی اس سلسلے میں دیر بالا پریس کلب کا ہنگامی اجلاس منتخب صدر پریس کلب دیر بالا احمد الحق ملیزی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر دیر بالا جیسے حساس ضلع میں کام کرنے اور مختلف مسائل کی نشان دہی کرنے والے صحافیوں کو اداروں خصوصاً پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل بلیک میلنگ ۔ذھنی دباؤ اور من گھڑت مقدمات میں پھنسانے جیسے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی صدر احمد الحق ملیزی نے واضح کردیا کہ صحافت کو کسی صورت دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے پولیس فورس اپنی کوتاہیوں اور قبلہ درست کرنے کی بجائے صحافیوں کو مقدمات میں الجھانے جیسے مذموم حرکتوں سے باز آجائیں

