Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بارش آگئی، ٹھنڈی ہوائیں، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:شہر کے مختلف علاقوں میں تیزبارش شروع ہوگئی .نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا واسا کاعملہ پانی کے نکاس کے لئے متحرک ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔
    شدید گرمی سے نڈھال شہریوں کیلئے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور کے آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
    سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، نصیر آباد، ماڈل ٹاؤن، ہربنس پورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی اور موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔
    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان موجود ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
    کراچی میں آج بھی شدید گرمی برقرار رہی۔ صبح سویرے ہی 36 ڈگری سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس کی گئی جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
    ادھر اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم شام کے وقت آندھی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

    Related Posts

    زہریلی شراب پینے سے 15 افراد ہلاک، 8 ملزم گرفتار

    آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا آپریشن مکمل

    سیالکوٹ  میں بارش موسم خوشگوار ہوگیا

    مقبول خبریں

    زہریلی شراب پینے سے 15 افراد ہلاک، 8 ملزم گرفتار

    طبی معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت "بہترین” قرار، وائٹ ہائوس

    پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

    انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا۔

    بارش آگئی، ٹھنڈی ہوائیں، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

    بلاگ

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.