Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہر کے 23 وارڈز میں صفائی ستھرائی چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹنڈوالہیار (رپورٹ تیمور رضا قائم خانی) میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید ثمر حسن شاہ رضوی کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹنڈوالہیار شہر کے 23 وارڈز میں صفائی ستھرائی اور قربانی کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کی گئیں، جنہوں نے عید کے تینوں دن مسلسل کام کرتے ہوئے آلائشوں کو فوری طور پر اٹھا کر مقررہ مقامات پر ٹھکانے لگایا، جبکہ چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ صفائی کے انتظامات ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر، منظم اور بروقت تھے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عموماً عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث تعفن اور گندگی پھیل جاتی ہے، تاہم اس بار چیئرمین میونسپل کمیٹی سید ثمر حسن شاہ رضوی کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی کے باعث ہر علاقے میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا گیا۔شہریوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین نہ صرف بروقت علاقوں میں پہنچے بلکہ انہوں نے انتہائی ذمہ داری اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ شہر کے گلی محلوں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں مسلسل صفائی کے باعث ماحول خوشگوار رہا اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید ثمر حسن شاہ رضوی نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

    Related Posts

    واساملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں نہ ملیں

    غفلت، ڈیلیوری کے دوران خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

    صاف ستھرا پنجاب

    مقبول خبریں

    آج سے 5جون تک بارش کا امکان

    دریائے چناب میں4 بچے اور 4 خواتین ڈوب گئیں،چارجاں بحق،چارکوبچالیاگیا

    ہم سب مل کر  اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے14 سال کتابیں پڑھتا،سوچتا رہا پھر آپکو گوادر دیا: صدر آصف علی زرداری

    معاہدہ دو مرحلوں پر مشتمل ، مفاہمتی یاداشت پر پاکستان کے دستخط ہوں گے، العربیہ

    امریکا ایران امن معاہدے میں بڑی پیش رفت: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حتمی منظوری کا انتظار، ایگزیوس

    بلاگ

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    ”پاکستانی تاریخ کے سپیڈبریکر “ میاں حبیب کا کالم

    حج — کس کو بلاوا آیا اور کس کا حج قبول ہوا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.