سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ کے علاقہ ہپو گڑھا سے حکومت پنجاب ایک رنگ روڈ نکال رہی ہے اور یہ رنگ روڈ سیالکوٹ کو مختلف شہروں سے ملوانے کے لئے بنایا جا رہا لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس رنگ روڈ کو بنانے کے لئے ہپو گڑھا کے 200 کے قریب رہائشیوں کو نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہیں خالی کر دیں کیونکہ رنگ روڈ کی تعمیر کے لئے مذکورہ رہائش گاہوں کو خالی کروانا ضروری ہے اور رنگ روڈ کے لئے ان رہائش گاہوں کو ختم کر کے اس کی خالی جگہ سے رنگ روڈ گزارہ جائے گا لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ حکومت پنجاب جن رہائش گاہوں کو ختم کر کرکے وہاں سے رنگ روڈ گزارنا چاہتی ہے ان رہائش گاہوں کے مکینوں کو نعم البدل کے طور پر کوئی جگہ دینے کا اعلان بھی نہ کر رہی ہے جبکہ مذکورہ رہائش گاہوں کے مکین حکومت پنجاب کے رویہ کے خلاف سراپا۔ احتجاج ہیں۔
رنگ روڈ کو بنانے کے لئے ہپو گڑھا کے 200 کے قریب رہائشیوں کو نوٹس، متاثرین سراپا احتجاج

