Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ ملک کی سلامتی، استحکام اور قیامِ امن کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
    صبح کا آغاز مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کی ادائیگی سے ہوا۔ نماز کے بعد فرزندانِ اسلام سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ اطاعت، ایثار، صبر اور اخلاص کا عظیم درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی اصل کامیابی مال و دولت یا ظاہری شان میں نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت میں ہے۔
    صدرِ مملکت نے کہا کہ عید کی خوشیاں مستحق، یتیم اور محروم افراد کو شامل کئے بغیر ادھوری ہیں، جبکہ سفید پوش اور ضرورت مند افراد کا خصوصی خیال رکھا جانا چاہیے۔
    آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ معاشرے میں محبت، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ قانون کا احترام اور ماحول کی صفائی مہذب قوموں کی نشانی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ جذبۂ ایثار اور قربانی کی حقیقی روح کو سمجھنے کا پیغام دیتی ہے اور سنتِ ابراہیمی و اطاعتِ الٰہی کی یاد تازہ کرتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ مقصد کیلئے جان اور مفادات کی قربانی ایمان کی معراج ہے جبکہ حضرت اسماعیلؑ کی اطاعت، وفا اور ایمان کی روشن مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔
    وزیراعظم نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے۔
    علاوہ ازیں سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے شہدائے پاکستان اور ان کے اہلخانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی بے مثال قربانیاں ملک کی بنیادوں کو مضبوط بنا رہی ہیں جبکہ پاک افواج امن، خوشحالی اور اتحاد کیلئے دعاگو ہیں۔

     

    Related Posts

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) کی دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر

    مقبول خبریں

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ محبتانی، نئی عمارت تاحال تعمیر نہ ہو سکی

    سی سی ڈی کی بڑی کارروائی14 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

    عمران خان کے بیٹوں کا سکائی سپورٹس کو انٹرویو اور پی سی بی کی شکایت

    بلاگ

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.