قصور(نمائندہ بے نقاب نیوز) ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ سرائے مغل پولیس کی کاروائی،راہزنی کی وارداتیں کرنیوالا ایکٹو گینگ شہزاد عرف شہزادی اپنے تین ساتھیوں سمیت گرفتارپکڑلیا ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوئے۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سرائے مغل اور پتوکی کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 08 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔

