قصور(نمائندہ بے نقاب نیوز
قصور میں شہریوں کا سڑکوں پر محفوظ سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا۔ تھانہ اے ڈویژن قصور کی حدود میں کنکوڈیا کالج کے قریب نجی بینک کی ملازمہ لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم ہنڈا موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئی جبکہ اسے جسمانی چوٹیں بھی آئیں۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرہ خاندان کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

