سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور چوک میں کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق۔بتایا گیا ہے کہ گوہدپور چوک میں پانی والی موٹر چلاتے ہوئے 14 سالہ حسنین ولد افتخار کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کے بعد بچے کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نا ہو سکا۔

