لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اور شوبز شخصیت ’اداکارہ مومنہ اقبال‘کے درمیان سامنے آنے والے حالیہ معاملے پر واضح ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ذاتی نوعیت کا مسئلہ ہے اور اسے قانون اور میرٹ کے مطابق حل کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی کسی خاتون کو ہراسان کرنے، دھمکانے یا اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے استحصال میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
The recent matter involving a PML-N Member of the Provincial Assembly and a prominent media personality is a personal issue and will be addressed strictly on merit and in accordance with the law, however, I want to make it absolutely clear that I will not spare anyone found…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 22, 2026
مریم نواز نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص، چاہے اس کا تعلق کسی بھی عہدے، حیثیت یا سیاسی جماعت سے ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق مکمل آزادی اور غیر جانبداری کے ساتھ انجام دیں گےانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کا سیاسی دباؤ، اثر و رسوخ کا غلط استعمال یا خواتین کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کو ذاتی مواد منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دینا انتہائی سنگین عمل ہے، جس کا سخت نوٹس لیا جائے گا۔ مریم نواز نے اسے ایک واضح تنبیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

