سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں، جبکہ “نواز شریف سکول آف ایمیننس” معیارِ تعلیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خدمات کو بھی سراہا۔منشاء بٹ نے یہ بات جمعہ کے روز گورنمنٹ علامہ اقبال گریجویٹ کالج سیالکوٹ میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کے زیر اہتمام بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر امان اللہ راٹھور، پرنسپل تصور علی شاہ، بیسٹ ٹیچر آف پنجاب پروفیسر رانا محمد اشتیاق (بیالوجی)، پروفیسر فرقان مقصود (اکنامکس)، پروفیسر رانا محمد طلحہ (میتھ)، رانا ظفر اقبال اور عمر ایوب بھی موجود تھے۔
مریم نواز شریف صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں،محمد منشاء اللہ بٹ

