نوشہرو فیروز(رجب علی سموں)خودسوزی کی کوشش کرنے والے پی پی کارکن کی حالت تشویشناک،پی پی کارکن حاجی خان کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث نوابشاہ ہسپتال منتقل کیاگیا۔پی پی کارکن حاجی خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی پی کارکن حاجی خان شہید بھٹو شہید رانی کا شیدائی ہوں ۔نوازشریف کے دور حکومت میں راولپنڈی میں گرفتار ہوا اور اڈیالہ جیل میں قید رہا۔ پارٹی کے لیئے قربانیا ں دی لیکن اب پارٹی کارکن کی عزت نہیں۔پیپلز پارٹی بہریا تحصیل کا نائب صدر بھی رہا ہوں۔: پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو سے اپیل کرتا ہوں۔ میں زندہ رہوں یا نہ رہوں میرے خاندان کو انصاف فراہم کریں۔خودسوزی کرنے والے پی پی کارکن کی عیادت کرنے کے لیئے کوئی رکن سندہ اسمبلی ،قومی اسمبلی ممبر نہیں پہنچا۔
نوشہرو فیروز:رہنمائوں کی بے رخی پر پی پی کارکن کی موت کوگلے لگانے کی کوشش

