شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر افس میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان اور چائنہ کے فلیگز لہرائے گئے۔ پیرا فورس ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس کے دستوں نے گارڈ اف انر پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک چین دوستی سال 2026 کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے 75 سالہ سفر نے ثابت کیا کہ یہ دوستی ازمائش کی ہر گھڑی میں امر ہو چکی ہے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئےدونوں ممالک کے درمیان سال 2026 عوامی روابط کا سال قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خوش ائند قرار دیا۔21 مئی 1951 کو قائم ہونے والے یہ تعلقات چٹان کی مانند مظبوط رشتے میں بندھےہیں۔پاکستان اور چائنہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کے ساتھ ایک محبت بڑا دوستانہ رشتہ ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔
ضلع شیخوپورہ میں بھی پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریبات کا انعقاد

