نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں) ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے پچہترویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوابشاہ میں پروقار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن اور میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا، جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام محمد سھتو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قمرالدین کیریو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، ڈسٹرکٹ مینیجر ایس آئی ایچ ایس اقصیٰ جمالی، ریسکیو انچارج ذیشان زرداری سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، طلبہ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی آزمودہ، لازوال اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہونے والی رفاقت کی روشن مثال ہے
پاک چین لازوال رفاقت کے 75 برس مکمل، نوابشاہ میں پرچم کشائی تقریب

