خانیوال ملک عطاء الرحمن سے
تھانہ سٹی کبیروالا کے علاقہ جھنگ روڈ نزد پنجاب کالج پر پولیس مقابلہ خطرناک ڈکیت علی حسن عرف بھولو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک چار ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینا اور فرار ہوگئےجھنگ روڈ نزد پنجاب کالج پولیس کا ناکہ موجود تھاپولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس ٹیم نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کیفائرنگ کے تبادلہ کے دوران ڈاکو علی حسن عرف بھولو ولد اللہ دتہ سکنہ محلہ بھٹیاں والا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیاہلاک ہونیوالا ڈاکو علی حسن عرف بھولو اقدام قتل اور رابری سمیت متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہےاندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہلاک ڈاکو کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

