نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ کے علاقے لانڈھی اسٹاپ، نزد گل کیریو، کے قریب جھاڑیوں میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی آبادی اور رہائشی گھروں کی جانب بڑھنا شروع کر دیا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشن سکرنڈ کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت اور تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اگر فوری کارروائی عمل میں نہ لائی جاتی تو آگ قریبی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی تھی۔
ریسکیو اہلکاروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر علاقہ مکینوں اور گاؤں کے رہائشیوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
الحمدللہ، اس افسوسناک واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رونما نہیں ہوا۔

