لاہور: آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے روٹی کی قیمت خود ہی بڑھا دی۔
شہر میں 14 روپے والی روٹی 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا کہ 20 روپے میں روٹی فروخت کرنا مجبوری بن چکا ہے کیونکہ 14 روپے میں روٹی بیچ کر اخراجات پورے نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بار درخواستوں کے باوجود حکام نے شنوائی نہیں کی، اس لیے حکومت روٹی کا سرکاری نرخ 20 روپے مقرر کرے۔

