سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لیمیٹیڈ پر منی لانڈرنگ اور سمگلنگ ملوث دو افراد جہاز سے اتر کر ائیر پورٹ لاؤنج میں آئے تو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ ونگ نے مخبری ہونے پر ایس ایچ او شاہ زیب کی زیر قیادت دو مشکوک افراد کو پکڑ ان کی تلاشی لی تو ان کے قبضہ سے سمگل شدہ 10 کلو سونا اور ہنڈئ حوالہ کی رسیدیں برآمد ہوئیں۔تھانہ ایف آئی اے پولیس سیالکوٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔گرفتار شدہ افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا

