بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب)تربت شہر میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پہلا واقعہ جوسک کے قریب پیش آیا جہاں ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہ نواز ولد حیدر سکنہ جوسک، شاہ نواز ولد سرفراز سکنہ سنگانی سر اور محمد یاسین ولد نبی بخش سکنہ میری کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوسرا واقعہ مبارک قاضی چوک میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے داد رحمن ولد محمد علی سکنہ ٹی ٹی سی کالونی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

