نواب شاہ (رپورٹ:نفیس آرائیں)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس میں پولیس ویلفیئر چیک ڈسٹری بیوشن تقریب منعقد ہوئی، جس میں تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز اور اکاؤنٹنٹس نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران Immediate Relief کے 18، Retirement Grant کے 20 اور Wedding Gift کے 34 مستحق پولیس اہلکاروں و اہلِ خانہ میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

