نوشکی :(رحمت اللہ بلوچ بیورو چیف )
نوشکی کلی مینگل ایریا میں نامعلو افراد کی فائرنگ،براہوئی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور پروفیسر غمخوار حیات جاں بحق ہوگئے۔
غمخوار حیات بوائز ڈگری کالج نوشکی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دیں ابھی تک کسی نے اس کی زمہ داری قبول نہیں کی
ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر اور معروف براہوی شاعر محمد خان عرف غمخوار حیات جاں کو کلی مینگل کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔


