لاہور:( ملک ظہیر) لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2018 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خاتون سمیت دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی انویسٹی گیشن تھانہ شیرا کوٹ پولیس ٹیم نے کی۔انویسٹی گیشن لاہور کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان تھانہ شاہدرہ میں درج قتل کے مقدمہ میں گزشتہ 8 سال سے مطلوب تھے۔ ملزمان نے پرانی رنجش کی بنا پر ایک شہری کو رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق پولیس اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔