دیربالا (محمودریاض )
پریس کلب دیر بالا کے صحافی برادری کا احتجاج، پیکا ایکٹ اور صحافیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آج ضلع دیر بالا میں ایک پُرامن مگر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب دیر بالا احمد الحق ملیزی و سینئر نائب صدر جمیل روغانی نے کہا کہ“صحافیوں کی جبری بے دخلی نامنظور”
“صحافت پر پابندیاں نامنظور”
اور
“صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے”مقررین کا کہنا تھا کہ آزادیِ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، اور صحافیوں کو دبانے، ہراساں کرنے یا ان کی آواز بند کرنے کی ہر کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، آزادیِ اظہار پر قدغنیں ختم کرے اور متنازع قوانین پر نظرِ ثانی کرے۔


