سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر پیرا فورس نے انچارج پیرا فورس کے ہمراہ اگوکی میں موجود غیر قانونی جمعہ بازار ختم کروا دیا ہے اور پیرا فورس نفری وہاں پر تعینات کر دی ہے۔ اس غیر قانونی بازار کی وجہ سے مین وزیرآباد سیالکوٹ روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ دوسری جانب غیر رجسٹرڈ شدہ موٹرسائیکل کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے جس میں پیرا فورس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
