سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) شکرگڑھ کے تھانہ نور کوٹ کی حدود میں ایک نجی سکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایک کمسن طالبہ جاں بحق۔بتایا گیا ہے کہ شکرگڑھ کے علاقے لنگہ بھٹیاں میں واقع ایک نجی سکول میں ایک افسوسناک واقعے میں بجلی کے کام کے دوران کمسن طالبہ عمائمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ سکول میں بجلی کی درستگی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران بچی کرنٹ کی زد میں آگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔پتہ چلا ہے کہ سکول مالک مبینہ طور پر سکول کو تالا لگا کر غائب ہو گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے سکول مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔
