پسرور (محمد اشفاق سے)پنجاب پولیس خدمت مراکز عوام کو ایک چھت تلے 14 اہم سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو شفاف، تیز رفتار اور آسان خدمات میسر آ سکیں۔ ایف آئی آر کاپی، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، گمشدگی رپورٹس سمیت متعدد سہولیات اب جدید نظام کے تحت آپ کی دسترس میں ہیں۔ پنجاب پولیس خدمت مرکز عوام کا اعتماد، ہماری پہچان۔

